گہرے سمندروں میں تہہ آب رہ گئے
Month: 2023 اپریل
ناروے نے 15 روسی سفارتکاروں کو بے دخل کر دیا
ناروے نے روسی سفارتخانے میں کام کرنے والے 15افراد کو ناپسندیدہ قرار دےدیاہے۔ ناروے کی خُفیہ پولیس PSTکے مطابق ملک بدر کئے جانے والے افراد سفارتکار ہونے کی آڑ میں جاسوسی کرتے تھے۔
جنوب ایشیائی تنظیموں کا دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ
۱۔ ہم آپ کے توسط سے بھی دونوں ملکوں کے سربراہان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اوردونوں طرف کے ان معصوم ماہی گیروں کو رمضان کے مقدس مہینے اورعید کے موقع پر رہا کیا جائے۔
۲۔ 27 اگست، 2010ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ جس ماہی گیر کی سزا کی مدت پوری ہو چکی ہے اور وہ کسی اور جرم میں ملوث نہیں اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان نے 442 قیدی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔ موجودہ حکومت اس فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے ان قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
ورلڈ بینک فوڈ سروس ورکرز کو وقت پر ادائیگیاں نہیں کرتا، ہڑتال کی دھمکی
ایک سروے کے مطابق ورلڈ بینک سمیت متعدد بڑے کاروباری ادارے اور امریکی جامعات کیٹرنگ اسٹاف (فوڈ سروس ورکرز) کو ادائیگیاں وقت پر نہیں کرتے۔ 76 فیصد ورکرز نے وقت پر ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
فلپائن: امریکی فوجی مشقوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
واشنگٹن اور منیلا کے درمیان تعلقات سابق امریکی حمایت یافتہ آمر کے بیٹے اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے زیادہ قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکی عسکریت پسندی کے مخالف فلپائن میں بائیں بازو کے گروہوں کے اتحاد ’Bayan‘ کے سیکرٹری جنرل ریناتو رئیز جونیئر کا کہنا ہے کہ ’اگر امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہے تو فلپائن جیسے غریب ممالک سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہونگے۔‘
میانمار: فوجی جنتا کی شہریوں پر فضائی بمباری، 30 بچوں سمیت 100 سے زائد ہلاک
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق فوجی جنتا نے 2021ء میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے مزاحمت کو کچلنے کیلئے فضائی حملوں کا زیادہ استعمال کیا ہے۔ یہ حملے اکثر اپوزیشن کے زیر انتظام سکولوں اور کلینکوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
عروج گارمنٹس کے مزدوروں کی تنخواہیں ادا کی جائیں!
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جرنل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’عروج گارمنٹس کے مزدوروں کی تنخواہیں ادا کی جائیں‘:
افغان صحافی پاکستان میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں!
پاکستان میں مقیم یہ صحافی اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان نہیں جاسکتے اور انہیں نہیں معلوم کہ کسی تیسرے ملک نقل مکانی کی اجازت کب ملے گی۔
ن لیگ الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جرنل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’ن لیگ الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟‘:
قحط کے خطرے سے دوچار افغانستان کیلئے 800 ملین ڈالر کی فوری ضرورت
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے ایک بیان کے مطابق آنے والے تین مہینوں کیلئے خلاء کو پورا کرنے کیلئے 717.4 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ یہ 2023ء کیلئے انسانی ہمدردی کے رد عمل میں 4.38 ارب ڈالر کے مجموعی فنڈنگ گیپ کا حصہ ہے۔