طالبات کیلئے ہاسٹل میں سیٹ ملنا ہی بہت مشکل ہو چکا ہے۔ طالبات کیلئے مختص ہاسٹلز میں کل 5ہزار طالبات رہائش پذیر ہیں، باقی12ہزار سے زائد طالبات پرائیویٹ ہاسٹلز میں رہائش رکھنے پر مجبورہیں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کل15ہزار طلبہ میں سے محض5ہزار کو ہاسٹل کی سہولت میسر ہے، باقی 10ہزار پرائیویٹ ہاسٹلز میں رہنے پر مجبور ہیں۔
Day: جولائی 1، 2024
اسلامک یونیورسٹی: فیس وصول کرنے کے باوجود طلبہ کیلئے ہاسٹل کے دروازے بند
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ہر سال ”فال سمسٹر“ میں طلبہ سے ہاسٹل کی فیس زیادہ وصول کی جاتی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ”سمر سمسٹر“ کی فیس بھی اس میں شامل ہے، لیکن طلبا و طالبات کو سمر سمسٹر میں ہاسٹل میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ جو طلبہ سمر سمسٹر میں انٹرن شپ کے لیے یونیورسٹی میں رکنا چاہتے ہیں وہ فیس ادائیگی کے باوجود یونیورسٹی کی رہائش استعمال نہیں کر سکتے۔
ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں کے خلاف احتجاج
کراچی، صوابی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔