Day: جولائی 5، 2024


انسانی حقوق کی کارکن سے جیل میں طالبان کا گینگ ریپ: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جیل میں ریپ واقعات کی تحقیق کا مطالبہ

ویڈیو مسلح افراد میں سے ہی ایک نے فون پر ریکارڈ کی۔ ویڈیو میں خاتون اپنے ہاتھوں سے اپنا چہرہ ڈھانپنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔ ایک مرد اسے زور سے دھکیل رہا ہے۔ ایک موقع پر اسے کہا جاتا ہے کہ ’تم نے کئی سال امریکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھے ہیں، اب ہماری باری ہے۔

مڈل کلاس کو بے نظیر انکم سپورٹ پر اتنا غصہ کیوں آتا ہے؟

گذشتہ کچھ مہینوں سے فیس بک جیسے سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف ایک پراپیگنڈہ جاری ہے۔ قابل افسوس یہ بات ہے کہ بعض اوقات بائیں بازو سے ہمدردی رکھنے والے لوگ بھی ایسی پوسٹوں کو شئیر کرتے ہیں جن میں یہ پیغام ہوتا ہے کہ اگر بے نظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام چلائے جائیں گے تو غریب لوگوں کو محنت کی بجائے حرام خودی کی عادت پڑ جائے گی، ملک ترقی نہیں کرے گا،بہتر ہے یہ پیسے ملک میں صنعتی ترقی پر لگائے جائیں۔

ناروے اور نظامِ طاغوت (پارٹ ٹُو)

پاکستان میں ناروے جیسا حقیقی طاغوتی نظام رائج کرنے کے لیئے مذھب کو آئین و قانون، پالیمینٹ و عدالتی نظام سے بے دخل کرنا ہوگا تاکہ قرونِ وُسطیٰ کے پادریوں اور چرچ کی ترجمانی کرنے والے پریچرز اور میڈیائی مداریوں کی زھریلی اور کھوکلی منطق سے نجات مل سکے اور یہ کام ۱۹۴۹ کی قراردادِ مقاصد کو بابائے قوم کی نافرمانی اور اقلیتوں کے خلاف اُس زمانے کے پریچرز اور اُنکے حواریوں کی گھنونی سازش تسلیم کرتےہوئے ۱۹۷۳ کے آئین سے بھی اسلام کو بے دخل کردینے سے شروع ہوسکے گا۔ 

خیبرپختونخوا: عوامی ایکشن کمیٹی قائم، بجلی تین روپے فی یونٹ حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کا اعلان

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ہوگی ،جس میں وکلاء برادری ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ ، تاجر برادری ، عوامی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر پر بھی اجلاس میں شریکِ تمام اراکین متفق تھے ۔عوامی ایکشن کمیٹی پختونخوا ایک مکمل سیاسی و۔ غیر جماتی تنظیم ہوگی اور پختونخوا کا ہر فرد اس کمیٹی کا ممبر ہوگا ۔

جموں کشمیر: ریاستی حکومت کیخلاف مقامی حکومتوں کا احتجاجی دھرنا

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں نئے مالی سال کے آغاز پریکم جولائی کو مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان نے دارالحکومت مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کیا اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ یہ احتجاجی دھرنا یکم جولائی سے مسلسل جاری ہے۔ بلدیاتی نمائندے شدید گرمی میں دن بھی اس احتجاجی دھرنے میں گزارتے ہیں اور راتیں بھی اسی دھرنے میں گزر رہی ہیں۔ یہ بلدیاتی نمائندے لوکل گورنمنٹ(مقامی حکومت) کیلئے مختص بجٹ منتخب نمائندوں کو تفویض کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔