Day: دسمبر 21، 2024


علی وزیر کی رہائی کیلئے وانا میں جلسہ: احتجاج کا دائرہ کار اسلام آباد تک وسیع کرنے کا اعلان

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین نے کہا کہ علی وزیر پشتون قوم کے ایک بڑے اور بہادر لیڈر ہیں۔ علی وزیر نہ صرف جنوبی وزیرستان کے منتخب نمائندہ رہے ہیں بلکہ انھوں نے ملک کی تمام محکوم قوموں کی ترجمانی کی اور وہ کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گئے ہیں۔

کیمونسٹ پارٹی اور بھارتی مسلمان: ایک مخمصہ جو سی پی ایم حل کرنے میں ناکام

طویل عرصہ سے بائیں بازو کی حکومت میں چلنے والی جنوب بھارتی ریاست کیرالہ میں مبینہ طور پر سونے کی سمگلنگ اور غیر قانونی و غیر منظم رقم کے لین دینے کے معاملات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ(سی پی آئی ایم) سے تعلق رکھنے والے ریاست کے وزیراعلیٰ نے مسلم اکثریتی ضلع ملا پورم کو ان جرائم کے لیے اہم مرکز قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جرائم اس ضلع میں سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ یہ غیر قانونی رقم کیرالہ میں ’ملک دشمن‘ سرگرمیوں کے لیے لائی جاتی ہے۔

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑا پاکستان

11 دسمبر 2024 کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے پہلی بار اعتراف کیا کہ 2019 کے بعد اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ 840 فیصد اضافہ ہوا اور بجلی ٹیرف میں 110 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔