پابندیاں ہٹانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) آج کے شام میں کلیدی عسکری اور سیاسی کردارہے، لیکن وہ اب بھی امریکہ، اقوام متحدہ، ترکی،یورپی ریاستوں سمیت بہت سی طاقتوں کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی درجہ بندی میں شامل ہے۔علاقائی اور بین الاقوامی حکومتوں کی طرف سے ایچ ٹی ایس کے نقطہ نظر میں تبدیلی کے باوجود ممکنہ طور پر ضمانتوں کا مطالبہ کیا جائے گا۔
