باقی لوگ گاڑی کا ہارن بجاتے، ایک مزدور بھاگا بھاگا جاتا،آرڈر وصول کرتا اور آئس کریم گاڑی تک پہنچا دیتا۔اگر کسی بات پر شکایت ہوتی تو پھر زور زور سے ہارن بجایا جاتا،کوئی مزدور بھاگم بھاگ جاتا اور صاحب،بیوی اور بچوں کی شکایت سنتا۔شائد شکایت رفع کرنے کی بھی کوشش کرتا۔ اس کے بعد، بل ادا کرنے کے لئے پھر سے ہارن بجایا جاتا۔
مزید پڑھیں...
محنت کشوں کا عالمی دن: پاکستان اور زیر انتظام علاقوں میں ریلیاں اور جلسے
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی کو دنیا بھر کی طرح پاکستان کے چاروں صوبوں اور زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ٹریڈ یونینوں اور محنت کشوں کی نمائندہ تنظیموں اور بائیں بازو کی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں، جلسے اور جلوس منعقد کئے گئے۔ ملک بھر میں مظاہرین نے آئی ایم ایف کی سامراجی اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
یوم مئی کارپوریٹ ٹی وی چینلوں کی پریشانی
یوم مئی پر پاکستانی مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ سٹیٹس پر چند تصاویر اور نعرے ایک جیسے نظر آئیں گے۔جیسے کہ ”مزدور کے نام پر چھٹی لیکن مزدور تو آج بھی کام پر ہے“۔”یوم مئی کی چھٹی کا مزدوروں کو کیا فائدہ“ وغیرہ وغیرہ۔ایسے ہی پیکج ٹی وی کی سکرینوں پر دکھائے جاتے ہیں۔آج جن مختلف چینلز کی نشریات دیکھی ان میں ایسے ہی نیوزپیکج نظر آئے جن میں سڑک پر بیٹھے مزدوروں کو دکھایا گیا اور ایک ہی سوال ان نیوزپیکجز میں پوچھا گیا کہ آج یوم مئی کی چھٹی ہے تو آپ کو چھٹی کیوں نہیں؟۔دیہاڑی دار مزدور آج بھی مزدروی کرنے پر مجبور ہے؟۔
لاہور: امریکی قونصل خانے کے سامنے فلسطین کے حق میں سینکڑوں طلبہ کا احتجاج
فلسطین کی حالت زار پر توجہ دینے میں بین الاقوامی اداروں کی ناکامی اس جاری نسل کشی میں ان کی شراکت کو ظاہر کرتی ہے۔ فلسطینی جدوجہد امریکی حمایت یافتہ لبرل آرڈر کی منافقت کو بے نقاب کرتی ہے اور ہم پر فرض ہے کہ ہم اس جابرانہ نظام کو چیلنج کریں اور اسے ختم کریں۔ فلسطین کے ساتھ ہماری یکجہتی سرحدوں سے ماورا ہے۔ یہ احتجاج پاکستان میں ایک نئے عمرانی معاہدے کا آغاز ہے، جس کی جڑیں انصاف، مساوات اور یکجہتی پر مبنی ہیں۔
کسانوں کو رہا، مقدمات واپس لئے جائیں اور گندم کی قیمت5 ہزار روپے مقرر کی جائے: فاروق طارق
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی لاہور میں درجنوں کسانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور انکی فوری رھائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
یوم مئی: مزدور کی محنت پر ہم مزدور کا قبضہ مانگیں گے!
یوم مئی ،مزدوروں کا عالمی دن ،امریکہ کے شہر شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کی یاد میں ہر سال بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب،قوم اور ملک ساری دنیا میں انتہائی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔اس سال یوم مئی ایسے وقت منایا جا رہا ہے ،جب سرمایہ دانہ نظام تاریخی متروکیت کا شکار ہو کر ساری دنیا میں مہنگائی،بے روزگاری، نجکاری، جنگوں،خانہ جنگیوں اور ماحولیاتی آلودگی کی صورت میں ہر طرف بربادیاں پھیلا رہا ہے۔حکمران طبقہ بے رحمی سے مزدور دشمن نیو لبرل پالیسیوں کو لاگو کر رہا ہے۔ محنت کشوں پر معاشی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور یونین سازی، پر امن احتجاج اور اجتماع جیسے جمہوری حقوق پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
یوم مئی: چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی!
سرمایہ دارانہ نظام کی بنیاد ہی منافع اور شرح منافع پر ہے۔محنت کش پوری دنیا میں سستے داموں محنت بیچنے پہ مجبور ہیں۔ دولت کا ارتکاز چند ہاتھوں تک محدود ہے۔ اکثریتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے۔ مزدور جو اس نظام کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ ان کے پاس دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ ایسے حالات میں سرمایہ داری کے جبر سے نکلنے کے لیے اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیے محنت کش طبقے کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ بین الاقوامی جڑت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ، نسل، قوم، مذہب ذات ایک طبقے کی صورت آگے بڑھے اور ‘دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ’ کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اس جابر سرمایہ دارانہ نظام کو پاش پاش کر دے۔
رحمن صاحب آف حسن پور
ہمارے جیسے معاشرے میں رحمن صاحب جیسا شخص صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتا ہے۔ وہ لوگوں کو عقل کی روشنی دکھاتے اور بڑے مقاصد کیلئے جینا سکھاتے تھے۔ تقسیم اور بے گھر ہونے کے درد سے گزرنے کے باوجود وہ 20 سال کی عمر سے پہلے ہی دانشمند رہنما بن گئے تھے۔
ایک بھاری قیمت، جو ادا کرنی ہے
دنیا کا ہر ملک صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنے اپنے چیلنجوں سے نبردآزما ہے لیکن ایک بات واضح ہے: صحت کی دیکھ بھال کو منافع کمانے والے ادارے کے طور پر فروخت کرنا ایک تباہی ہے،جیسا کہ امریکہ اس بات کا ثبوت ہے، جو مسلسل صحت کی دیکھ بھال پر فی کس زیادہ خرچ کرتا ہے اور بہت سے دیگر ملکوں کے مقابلے میں زندگی کی توقع، بچوں کی اموات وغیرہ کی صورت میں اس کے صحت کی دیکھ بھال کے بدتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
امریکہ: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف طلبہ کے مظاہرے جاری، سینکڑوں گرفتار
امریکہ کی یونیورسٹی میں سینکڑوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ طالبعلم غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین پر اسرائیل کی تقریباً7ماہ سے جاری جنگ کی معاونت کرنے والی کمپنیوں سے حکومت کی علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
’الجزیرہ‘ کے مطابق بوسٹن میں پولیس نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ کو صاف کرتے ہوئے تقریباً100افراد کو حراست میں لیا۔
مڈویسٹ میں بلومنگٹن کی انڈیانا یونیورسٹی کیمپس سے بھی پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر 23افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایریزانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں 69طلبہ کو گرفتار کر کے کیمپ ختم کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں کم از کم80افراد کو گرفتار کیا گیا۔