سوشل

آج کی ویڈیو: پاکستان کے زومبی ڈاکٹر…

سوشل ڈیسک

پاکستان میں ہمیں حالیہ کچھ سالوں کے دوران ینگ ڈاکٹرز کی چھوٹی بڑی کئی احتجاجی تحریکیں اور ہڑتالیں نظر آتی ہے جن میں وہ تنخواہوں میں اضافے، سروس سٹرکچر، شعبہ صحت کی نجکاری کے خاتمے اور کام کے بہتر حالات اور اوقات کے مطالبے کرتے چلے آئے ہیں۔ ملکی میڈیا پر ڈاکٹروں کے موقف کو بہت کم جگہ ملتی ہے اور بالعموم انہیں قصوروار بنا کے پیش کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں اور نرسز سمیت شعبہ صحت کے ملازمین جن مشکل حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں ان پر بات نہیں کی جاتی ہے۔ ہماری آج کی ویڈیو، جو ’انڈیپنڈنٹ اردو‘نے کچھ دن قبل شائع کی، انہی حالات پر روشنی ڈالتی ہے۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts