خبریں/تبصرے

لاہور: بحریہ نہیں سندھ بچاؤ مظاہرہ آج ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) آج بروز جمعہ 18 جون شام پانچ بجے شملہ پہاڑی چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔
 
سندھ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کسانوں کی زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اب سندھی عوام کی ایک بڑی تعداد پہ مقدمات درج ہیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 
لاہور میں ریور راوی فرنٹ شہر بسانے کے نام پر کسانوں کی زمینیں زبردستی حاصل کی جا رہی ہیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 
کسانوں کی زمینوں پر زبردستی سرکاری و پرائیویٹ قبضوں کے خلاف لاہور میں حقوق خلق موومنٹ، عورت مارچ اور پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے پلیٹ فارم سے آج عوامی احتجاج میں شرکت کریں۔
Roznama Jeddojehad
+ posts