خبریں/تبصرے

عید مبارک اور اعلان تعطیل

ادارہ جدوجہد کی جانب سے قارئین جدوجہد کو عید مبارک۔

یہ عید ایک ایسے عہد میں منائی جا رہی ہے کہ جب معاشی و سیاسی بحران انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ مہنگائی کے طوفان، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل نے پاکستان میں انسانوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف دنیا بھر میں سامراجی جنگوں کی تباہ کاریوں نے معاشی بحران کو گہرے سماجی بحران میں دھکیل رکھا ہے۔ ایسے حالات میں عیدین جیسی خوشیوں کے مواقع بھی محنت کش عوام کیلئے نئی مشکلات، پریشانیاں اور چیلنجوں کا موجب بن رہے ہیں۔ خوشیوں کے یہ مواقع خوشی کا ذریعہ بننے کی بجائے غربت اور امارت کی خلیج کے باعث احساس کمتری سمیت دیگر سماجی مسائل کا موجب بن رہے ہیں۔

اس امید کے ساتھ کہ آئندہ عید الفطر نہ صرف پاکستان کے محنت کشوں بلکہ دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے حقیقی خوشیاں لے کر آئے گی۔ ہم ایک مرتبہ پھر اپنے قارئین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔

عید کے اس موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلہ میں اپنے قارئین سے ایک ہفتہ کی رخصت لیں گے۔ یکم مئی بروز اتوار سے 8 مئی بروز اتوار تک ’جدوجہد‘ کی اشاعت نہیں ہو گی۔ آئندہ شمارہ 9 مئی (بروز پیر) پوسٹ کیا جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts