خبریں/تبصرے

کرسمس مبارک

لاہور (ادارتی بورڈ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس منانے والوں کو ’روزنامہ جدوجہد‘ کی جانب سے کرسمس مبارک۔

پاکستان میں کرسمس ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب مذہبی جنونیت نے مذہب کی بنیاد پر محنت کشوں کو اقلیت اور اکثریت میں بدل دیا ہے۔ اس کا ایک اظہار ان خبروں کی صورت میں نظر آیا کہ کراچی کی بعض بیکریوں نے کیک پر کرسمس مبارک لکھنے سے انکار کر دیا۔ جب ریاستی سرپرستی میں مذہبی جنونیت پھیلائی جائے گی تو نفرت کے ایسے غیر انسانی اور قابل مذمت اظہار ہوتے رہیں گے۔ پاکستان میں ایسی حرکتیں کرنے والے سنگھ پریوار اور مغرب کے فسطائیوں کے ہم رکاب ثابت ہوتے ہیں۔

ہمارا موقف ہے کہ اصل اقلیت سرمایہ دار، جاگیردار اور ان کے حواری مذہبی جنونی ہیں۔ محنت کش مزدور کسان اور مظلوم طبقے حقیقی اکثریت ہیں۔

سوشلزم اس جمہوری اکثریت کا نام ہے۔ بطور سوشلسٹ ہم اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے لئے برابری کی حقوق کی جدوجہد ہم میں ہراؤل کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ہمیں امید ہے ہر آنے والی کرسمس امن، سلامتی اور برابری کی منزل کے قریب لے کر جائے گی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts