ادارہ جدوجہد کی جانب سے قارئین جدوجہد کو عید مبارک
یہ عید الفطر ایک ایسے وقت میں منائی جا رہی ہے جب پوری دنیا میں معاشی اور سیاسی بحران خونریزی کی شکل میں اپنا اظہار کر رہا ہے۔ فلسطین اور یوکرین پر سامراجی بمباری جاری ہے۔ پاکستان میں معاشی بحران سماجی اور ریاستی بحران کی صورت میں اپنا اظہار کر رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل اس ملک میں انسانیت کا جینا دوبھر کر چکے ہیں۔ جرائم مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، بنیادی ضروریات کے حصول کیلئے لوگ دربدر ہیں۔ حکمران طبقات نے محنت کش طبقے کو عید کی خوشیاں منانے کیلئے کوئی ریلیف یا سہولت دینے کی بجائے بھکاری بنانے کے اصول کو اپنا کر کئی انسانوں کی زندگیوں کو لقمہ اجل بنا دیا ہے۔ اس بحران سے نکلنے کیلئے حکمران طبقات اور سامراجی اداروں کی نیو لبرل پالیسیاں نئے معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں کے دروازے کھول رہی ہیں۔ ایسے حالات میں عیدین جیسے خوشیوں کے تہوار بھی محنت کش طبقے کیلئے نئی مشکلات اور چیلنجز لے کر سامنے آتے ہیں۔ خوشیوں کے یہ مواقع محنت کش طبقے کیلئے خوشی کا ذریعہ بننے کی بجائے احساس کمتری میں تیزی لانے سمیت دیگر سماجی مسائل کا موجب بنتے ہیں۔
اس امید کے ساتھ کے آنے والے خوشیوں کے تہوار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے حقیقی خوشیاں لے کر آئیں گے اور ان خوشیوں کیلئے محنت کش طبقہ تاریخ کے میدان میں اترتے ہوئے اپنے مقدر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں میں بہر صورت لے گا۔
اس موقع پر ہم قارئین کا ایک مرتبہ پھر شکریہ بھی ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔
عید کے موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلہ میں اپنے قارئین سے ایک ہفتہ کی رخصت لیں گے۔ 07 اپریل 2023ء سے 14 اپریل بروز اتوار تک ’جدوجہد‘ کی اشاعت نہیں ہو گی۔ آئندہ شمارہ 15اپریل (بروز پیر) پوسٹ کیا جائے گا۔