لاہور (جدوجہد رپورٹ) 33 سالہ جاپانی فٹ بالر یوکی ناگاساتو نے گذشتہ ہفتے ہائیا بوسا فٹ بال کلب کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے جو مردوں کی ٹیم ہے۔ اس طرح وہ دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی خاتون ہوں گی جو مردوں کی ٹیم میں کھیلیں گی۔
یو کی ناگا ساتو جاپان کی قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ رہی ہیں۔ 2011ء کے خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں انہوں نے امریکہ کے خلاف بطور متبادل حصہ لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے: ”عورتیں مردوں کے کلب میں بھر پور کردار ادا کر سکتی ہیں اور وہ اس فرض کو بخوبی نبھا سکتی ہیں“۔
اس سے قبل 19 سالہ ڈچ فٹ بالر ایلن فوکیما مردوں کے کلب میں کھیل چکی ہیں۔ موجودہ پیش رفت کے بعد کہا جا رہا ہے کہ مکس ٹیم اب حقیقت بنتی جا رہی ہے۔