طنز و مزاح

ضرورت برائے اینکر پرسن

عدنان فاروق

بول ٹی بی کو ایک عدد اینکر پرسن کی مزید ضرورت ہے۔

قابلیت: بالکل درکار نہیں ہے۔ ہسٹیریا کے مریضوں کو ترجیح دی جائے گی مگر امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ خوف اور لالچ کی بنیاد پر تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی عزت کرتا ہو۔

تجربہ: آن لائن چیخیں لگانے کی دس سالہ عادت۔ الزام تراشی کا کم از کم تین سالہ تجربہ۔ ضمیر فروشی اور دین فروشی وغیرہ اضافی خوبیاں تصور کی جائیں گی۔ گالیاں دینے کے علاوہ بوقت ضرورت ہاتھا پائی کی صلاحیت والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

دیگر خصوصیات: اینکر پرسن کا اندھا ہونا ضروری نہیں مگر اس کا سچ بلائنڈ ہونا اضافی خصوصیت سمجھی جائے گی۔ چینل کی پالیسی کے مطابق اینکر پرسن کا بہرا ہونا لازمی ہے تاکہ وہ صرف چیخ سکتا ہو مگر کسی کی سنتا نہ ہو۔

نیز اچھی کارکردگی کی صورت میں اے آر وائی چینل میں ترقی دے دی جائے گی۔

اپنا سی وی واٹس ایپ کرا دیجئے۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔