فاروق سلہریا
پاکستان سمیت دنیا کے 92 ممالک میں 46,271 افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد سب سے زیادہ عراق میں ہے جہاں 16,423 افراد کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار ان شکایات پر مشتمل ہیں جو اقوام متحدہ کے ادارے ”ورکنگ گروپ آن انفورسڈ اور انولینٹری ڈس اپیرنس“ (Working Group on Enforced or Involuntary Disappearances) کو موصول ہوئی ہیں۔
اس رپورٹ میں 23 مئی2019ء سے لے کر 15 مئی 2020ء تک کے الزامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں حکومت کی تعریف کی گئی ہے کہ وہ ورکنگ گروپ سے تعاون کر رہی ہے مگر خیبر پختونخواہ میں فوج کو ایک آرڈی ننس کے ذریعے بے تحاشا اختیارات دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جبرہ گمشدہ افراد کی تعداد 813 ہے جبکہ سال پہلے یہ تعداد 741 تھی۔ گذشتہ سال کی رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ جبری گمشدگیوں کے الزامات مسلسل موصول ہو رہے ہیں اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ان دو سالوں کی رپورٹ کے تقابل سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ رکنے کی بجائے تیز ہوا ہے۔
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔