خبریں/تبصرے

امریکی پابندیاں: وینزویلا کو 30 ارب ڈالر کا نقصان

لاہور (جدوجہد رپورٹ) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے وینزویلا پر یکطرفہ طور پر عائد کی گئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وبائی امراض کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹیلی سور کے مطابق پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ ”امریکہ نے 450 سے زائد یکطرفہ اور جابرانہ اقدامات کا استعمال کیاجس کی وجہ سے 30 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کے معاشی نقصانات ہوئے، یہ رقم کورونا وبا سے لڑنے اور وینزویلا کے عوام کے بہتر معیار زندگی کے حصول کیلئے استعمال ہو سکتی تھی۔“

اس سے قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر الینا دوہان نے بھی ان کے بیانات کی حمایت کی، انہوں نے حال ہی میں وینزویلا کا دورہ کیا اور جنوبی امریکی ملک پر امریکی پابندیوں کے منفی اثرات پر ایک رپورٹ پیش کی۔

اگرچہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکی ناکہ بندی ایک بڑی رکاوٹ ہے لیکن وینزویلا نے اب تک وائرس کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ عالمی وبا کا سامنے کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے علاوہ وینزویلا کے صدر نے کثیر الجہتی حکومت عمل اس پر قابو پانے کیلئے سب سے موثر حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو سب کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔

مادورو نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا ویکسین کی تقسیم کے دوران خود غرضی اور لالچی طرز عمل کو ایک طرف رکھیں۔ وینزویلا میں اب تک 136,068 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 1,316 اموات ہو چکی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts