فاروق سلہریا
فیض احمد فیض کی مشہور نظم ’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘ میں جو لاجواب مضمون باندھا گیا ہے وہ ساحر لدھیانوی کے ایک مشہور فلمی گیت میں بھی پیش کیا گیا ہے۔
لتا اور رفیع کی آواز میں ’عزت‘ (1968ء) فلم کا یہ گیت ’یہ دل تم بن کہیں لگتا نہیں، ہم کیا کریں‘ آج بھی گونجتا ہے۔
ایک ہی مضمون کو دونوں عظیم شاعروں نے اپنے اپنے انداز سے باندھا ہے، ایک اوریجنلٹی دونوں کے ہاں موجود ہے۔
ساحر کے گیت سے اقتباس:
محبت کر تو لیں، محبت راس آئے بھی
دلوں کو بوجھ لگتے ہیں کبھی زلفوں کے سائے بھی
ہزاروں غم ہیں اس دنیا ہیں اپنے بھی پرائے بھی
محبت کا غم ہی تنہا نہیں، ہم کیا کریں
تم ہی کہہ دو اے جان ادا، ہم کیا کریں
یہ لازوال دوگانا اس لنک پر سنا جا سکتا ہے۔
فیض صاحب کی لازوال نظم نور جہان کی آواز میں یہاں سنی جا سکتی ہے۔
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔