خبریں/تبصرے

آسٹریلیا میں ’گرین سلائیڈ‘: ماحولیات دشمن وزیر اعظم لیبر پارٹی سے بری طرح ہار گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) آسٹریلیا کے انتخابات میں ماحول دشمن اور کوئلے کے منصوبوں کے حامی وزیر اعظم کو لیبر پارٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نو منتخب وزیر اعظم انتھونی البانیز نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

انکی سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی نے ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ دائیں بازو کے کوئلے کے منصوبوں کے حامی سکاٹ موریسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ 2018ء میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم انتھونی البانیز کواڈ کے اراکین کے اجلاس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرینگے۔

وزیر اعظم انتھونی البانیز کا انتخابات میں فتح کے بعد کہنا تھا کہ ”ایک ساتھ مل کر ہم موسمیاتی جنگوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ ایک ساتھ مل کر ہم آسٹریلیا کیلئے قابل تجدید توانائی کی سپر پاور بننے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts