لاہور (جدوجہد رپورٹ) آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے پاکستان سے قرضوں کی واپسی بند کرنے کے مطالبہ پر کل یکم ستمبر کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام یہ احتجاجی مظاہرہ جمعرات کی سہ پہر تین بجے شملہ پہاڑی لاہور کے مقام پر منعقد کیا جائے گا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان کسان رابطہ کمیٹی فاروق طارق نے سوشل میڈیا پر مظاہرے میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے 2022ء کے آخر تک پاکستان سے 38 ارب ڈالر کی رقم قرضوں کی مد میں وصول کرنی ہے۔ پاکستان کو نئے قرضوں میں جکڑنے کیلئے شرائط منوانے کی بجائے پہلے سے موجود قرضہ جات کی وصولی بند کی جانی چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ اسی مطالبہ کے گرد کل احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جس میں تمام ترقی پسند کارکنوں، سول سوسائٹی اراکین اور نوجوانوں کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔