خبریں/تبصرے

اسلام آباد انتظامیہ نے عورت مارچ کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عورت مارچ کے انعقاد کیلئے این او سی دینے سے انکار کرتے ہوئے منتظمین کو عورت مارچ کا پروگرام ایف نائن پارک میں منعقد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ عورت مارچ اسلام آباد میں ہر صورت میں منعقد کیا جائے گا اور نیشنل پریس کلب کے سامنے عورت مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد انتظامیہ اور پاکستان کی وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عورت مارچ کیلئے این او سی جاری نہ کئے جانے کے عمل کو عورت دشمنی اور جمہوری آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts