فاروق سلہریا
پاکستان لگ بھگ 131 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ اس میں تقریباََ 100 ارب ڈالر پبلک ڈیٹ یا ریاست کے ذمے واجب الادا قرضہ ہے جو ٹیکس دہندگان نے اتارنا ہے۔
پاکستان پر 46 فیصد قرضہ ملٹی لیٹرل (ایک سے زائد فریق) اداروں کا ہے جس میں سب سے بڑا قرضہ ورلڈ بک نے دے رکھا ہے۔اس قرضے کی مالیت 20 ارب ڈالر بنتی ہے۔
دو طرفہ قرضے کی مدد میں سب سے زیادہ قرضہ چین سے لیا گیا ہے۔ اس کی مالیت 35 ارب ڈالر بنتی ہے۔ یاد رہے، چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بھی بہت بڑا ہے۔ پاکستان 20 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات در آمد کرتا ہے جبکہ ڈھائی ارب کی پاکستانی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔
دو طرفہ قرضے کے حوالے سے،پاکستان چین کے بعد سب سے زیادہ مقروض سعودی عرب کا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لے رکھا ہے۔
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔