دنیا


بل گیٹس اگر ٹیکس دیتا تو اسکی دولت 97 ارب نہیں 14 ارب ڈالر ہوتی

محنت کشوں کے لئے تو ٹیکس شاید پچاس فیصد سے بھی اوپر چلا جاتا ہے اور اسی کا نام سرمایہ داری ہے۔ اسی لئے اٹھارہویں صدی میں ہی بالزاک نے جب سرمایہ داری اور سرمایہ داروں کی اٹھان دیکھی تو کہا: ”ہر بڑی جائیداد کے پیچھے ایک بڑا جرم ہوتا ہے“۔

اہلِ عراق امریکہ اور ایران دونوں سے نجات چاہتے ہیں

ادھر عراق میں امریکی مخالفت کو اتنی ہوا دینے کے باوجود مظاہرین کو گھر نہیں بھیجا جا سکا۔ مظاہرین ایران سے بھی خفا ہیں اور امریکہ سے بھی۔ وہ ناراض ہیں کہ یہ دونوں ملک عراق کی خود مختاری کو ہڑپ کر گئے ہیں اور دونوں نے عراق کو میدان جنگ بنا رکھا ہے اوردونوں عراق پر حاوی ہونا چاہتے ہیں۔ شیعہ سنی خلیج کو مٹاتے ہوئے یہ مظاہرے ممکن ہے عراقی مستقبل کا ایک اہم موڑ ثابت ہوں۔

خمینی نے سی آئی اے اور ایم آئی سِکس کی مدد سے ایرانی کمیونسٹوں کا قتل عام کیا

امریکی سی آئی اے اور ایم آئی سِکس کو یہ فہرست کے جی بی کے ایک ایجنٹ ولادیمیر کوزکچن نے فراہم کی تھی جو 1982ء میں منحرف ہو گیا تھا۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ خمینی سرکار سے اچھے تعلقات بنانا چاہتا تھااور مذکورہ فہرست کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

مودی کے غنڈوں نے میری یونیورسٹی پر حملہ کیوں کیا؟

مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ایک طویل عرصے سے انتہا پسند بیانئے کا پھل حاصل کر رہی ہے۔ 2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے بی جے پی کی حکومت یونیورسٹیوں کو بدنام کرنے کے لئے اپنے ہمنوا میڈیا کا استعمال کررہی ہے۔ خاص طور پر جے این یو نشانے پر ہے کیونکہ اس کے اساتذہ اور طلبہ نے بھارت کو تقسیم کئے جانے کے عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایران امریکہ جنگ شروع: پاکستانی سوشلسٹ کیا موقف اختیار کریں؟

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق تو گذشتہ چند دنوں میں جو ہوا، اس کے لئے ایران نے جان بوجھ کر امریکہ کو اکسایا تا کہ عراق میں جاری عوامی تحریک کو دبایا جا سکے۔
جنرل سلیمانی کے جنازے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایران میں چند ہفتے پہلے ابھرنے والی عوامی تحریک بھی پیچھے چلی گئی ہے۔

جے این یو پر حملہ: مودی سرکار ضیا آمریت کی نقالی کر رہی ہے

مودی سرکار اب یہی کچھ بھارت میں کرنا چاہ رہی ہے مگر جے این یو پر حملہ غلط وقت پر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جامعیہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر پولیس نے بد ترین غنڈہ گردی کی جس نے پورے ہندوستان میں ایک عوامی تحریک کو جنم دیا ہے۔ جے این یو پر حملہ مودی حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کے خلاف مزید نفرت کو جنم دے گی۔