Month: 2020 فروری


کامریڈ لال خان کا تعزیتی ریفرنس 28 فروری سہ پہر 2 بجے ایچ آر سی پی لاہور میں منعقد کیا جائے گا

کامریڈ لال خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس 28 فروری بروز جمعہ سہ پہر دو بجے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی)، کے درآب پٹیل ایڈیٹوریم، 107 ٹیپو بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہو گا۔

لال کی اہمیت

لال خان ایک شاندار مقرر تھے اور کوئی بھی ان کی مارکسی تاریخ کے علم سے میل نہیں رکھتا تھا۔ وہ بالشوازم خاص طور پر لیون ٹراٹسکی کی ایک سیاسی لغت تھے۔ نوجوانوں کو تحریک دینے کی ان میں کرشماتی صلاحیت موجود تھی۔ وہ بغیر نوٹس کے گھنٹوں اپنے سامعین کو مسحور رکھنے پر قادر تھے۔ ان کی تنظیم ”طبقاتی جدوجہد“ کی اٹھان میں ایوان اقبال لاہور میں منعقد کردہ سالانہ کانگریسوں کو خصوصی اہمیت حاصل رہی جس میں سینکڑوں مندوب دو دن کیلئے جمع ہوتے اور پاکستان کے سیاسی تناظر میں تنظیمی اور سیاسی ترجیحات کا تعین کیا جاتا۔

عظیم انقلابی جس نے زندگی کے کسی محاذ پر شکست نہیں مانی

کامریڈ لال خان اپنی سوچ، سیاسی فکر اور مارکسی نظریات کے ساتھ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ہم کسی قیمت پر ان کے متعین کئے ہوئے راستے سے نہیں ہٹیں گے اور جس سرخ پرچم کو سینے پر سجا کر وہ وداع ہوئے اسی لال پرچم کو بلند کئے ہم جئیں گے اور اسی کے ساتھ مریں گے۔