Month: 2020 اکتوبر


رائے عامہ کے جائزوں میں بائڈن مسلسل 12 درجے آگے

یاد رہے امریکی انتخابی نظام میں صرف زیادہ ووٹ لینا کافی نہیں۔ الیکٹورل کالج پر مبنی نظام میں یہ بھی اہم ہے کہ کس امیدوار کو کس ریاست میں زیادہ ووٹ ملے۔ گذشتہ انتخابات میں صدر ٹرمپ نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن سے تقریباً تیس لاکھ کم ووٹ لئے تھے مگر وہ الیکٹورل کالج میں اکثریت کی وجہ سے صدر بن گئے۔

علی آباد دھرنے کا گومگو التوا: 30 نومبر تک بابا جان اور ساتھیوں کو رہا کرنے کا وعدہ

ہمیں امید ہے کہ اگر حکومتی وعدے ایفا نہ ہوئے تو تحریک پھر سے جنم لے گی۔ تحریک کے موجودہ مرحلے سے نہ صرف گلگت بلتستان کے لوگوں کو مندرجہ بالا سبق سیکھنے ہوں گے بلکہ اگلی بار پاکستان بھر میں بابا جان کی رہائی کے لئے کوشاں قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

بابا جان کی رہائی کیلئے غیر معینہ دھرنے کا 5 واں دن: ہزاروں لوگ 24 گھنٹے موجود

اس دھرنے کو ابتدائی دو دن تک مین سٹریم میڈیا میں کوئی کوریج نہیں ملی لیکن دو دن سے اب نہ صرف ملک کے بڑے اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز اور عالمی میڈیا بھی کوریج دے رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے البتہ ابھی تک کسی نے دھرنے کے منتظمین سے رابطہ نہیں کیا۔