لطیف آفریدی ہمیشہ بائیں بازو کی سیاست سے وابستہ رہے۔ ماضی میں پاکستان نیشنل پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے اور پھر جب چار پارٹیوں کے ادغام سے اے این پی وجود میں آئی تو اے این پی میں شامل ہو گئے۔
Day: اکتوبر 30، 2020
’پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف سیاسی ہے، سماجی اور معاشی ایجنڈا غائب ہے‘
ہم 8 نومبر کو پیپلز چارٹر آف ڈیمانڈ لے کر آ رہے ہیں جو کہ سماجی اور معاشی ایجنڈا ہے یعنی پی ڈی ایم سے مختلف ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس طرح ہی پسے ہوئے طبقات کے ساتھ کام کر کے خود کو منظم کریں تا کہ وقت آنے پر ان پارٹیوں کو بھی چیلنج کر سکیں۔
سٹاک ایکسچینج اوپر جانے سے عوام کو کوئی معاشی فائدہ نہیں ہوتا
اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک یہ کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں چنانچہ پیدا وار میں اضافہ نہ بھی ہو کمپنیوں کی آمدن میں خوب اضافہ ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر آٹے کے ایک 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ستمبر میں 0.96 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صرف اس وجہ سے 1200 آٹا بنانے والی ملوں کو 12 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔