Month: 2020 نومبر


’جنرل‘ کو 200 ویں سالگرہ مبارک: اینگلز لینن کی نظر میں

مارکس کی وفات کے بعد اینگلز نے اکیلے ہی یورپی سوشلسٹوں کے رہنما اور صلاح کار کے طور پر کام جاری رکھا۔ اینگلز کی ہدایات اور مشورہ سب کو برابر درکار ہوتا تھا، چاہے وہ جرمن سوشلسٹ ہوں، جن کی طاقت ریاستی جبر کے باوجود مسلسل اور تیزی سے بڑھ رہی تھی، یا پھر پسماندہ ملکوں مثلاًسپین، رومانیہ اور روس کے نما ئندے ہوں، جنہیں ابتدائی قدم اٹھانے سے پہلے کافی سوچ بچار اور ناپ تول کرنی پڑ رہی تھی۔ بوڑھے اینگلز کے علم اور تجربے کا بھرپور خزانہ ان سب کے کام آتا رہا۔ آ ئیے فریڈرک اینگلز کو خراج عقیدت پیش کریں، جو پرولتاریہ کا استاد اور زبردست جانباز تھا!

اتر پردیش: ’لو جہاد‘ پر پابندی، ہندو لڑکی سے شادی پر مسلم مرد کو 10 سال سزا ہو گی

مذکورہ قانون ماضی قریب میں شہریت کے ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)، نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی)، بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں ڈومیسائل ایکٹ سمیت دیگر قوانین کا ہی تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جن کا بنیادی مقصد مسلم اقلیتی آبادی، دلت ہندو اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تعصب کو ہوا دینا ہے۔

بھارت بند: ملک گیر عام ہڑتال میں 25 کروڑ سے زائد محنت کشوں کی شرکت

ہندوستانی ٹریڈ یونینوں کے مطالبات حقیقی ہیں، خاص طور پر وبائی مرض کے بعد پھیلنے والی بیروزگاری اور ملازمتوں کے خاتمے کی وجہ سے حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹریڈ یونینوں کو سنیں اور معاملات کو حل کیا جائے۔

عمار جان کی گرفتاری ساتھیوں نے ناکام بنا دی، پیر کو حنا جیلانی درخواست ضمانت دائر کریں گی

یاد رہے گذشتہ سال بھی 29 نومبر کو ہونے والے طلبہ یکجہتی مارچ کے بعد عمار علی جان اور فاروق طارق سمیت چھ رہنماؤں پر غداری کے مقدمے بنائے گئے جبکہ ایک طالب علم رہنما عالمگیر وزیر پہلے لاپتہ کئے گئے پھر انہیں کئی ماہ تک جیل میں بند رکھا گیا۔ یہ سب رہنما ابھی تک غداری کے مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔