شورائے نگہبان نے کئی سرکردہ شخصیات کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی۔
Month: 2021 مئی
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں ’سٹیزن جرنلزم‘ پر پابندی کا حکم نامہ
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں صحافیوں کیلئے بنائے گئے ایک سرکاری فلاحی ادارے کی جانب سے سرکلر جاری کرتے ہوئے شہری صحافت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور صحافیوں کو بھی کسی میڈیا ادارے کی جانب سے رپورٹ کئے جانے والے مواد کو ہی شیئر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
اسد علی طور پر حملے کیخلاف آج ملک بھر میں صحافی احتجاج کرینگے
معروف صحافی اور وی لاگر اسد علی طور پر حملے کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک بھر میں صحافی احتجاج کرینگے۔ احتجاج کی یہ کال صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی طرف سے دی گئی ہے اور اسد علی طور پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان بدترین امتیازی سلوک کا شکار
پاکستان بیورو آف شماریات کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں 16.4 فیصد گھرانوں کوشدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، جبکہ بلوچستان اس ضمن میں بدترین صوبہ قرار پایا ہے۔
فوجی اڈے دینے سے افغان جنگ طویل ہو گی: یہ غیر مقبول حکومت کا غیر مقبول فیصلہ ہو گا
پاکستان کے شہری، بجا طور پر، اس اقدام کی سخت مخالفت کریں گے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے سے افغان جنگ جاری رہے گی۔ امن ایک سراب بنا رہے گا۔ طالبان اپنی کاروائیاں افغانستان کے علاوہ پاکستان میں بھی شروع کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس جواز ہو گا کہ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گویا ہم ایک مرتبہ پھر انتہائی خوفناک صورتحال کی جانب جا رہے ہیں۔
اگر میرے نانا فیض احمد فیض زندہ ہوتے تو فلسطین کے لئے آواز اٹھا رہے ہوتے
میرے دل میں بھی فلسطین کے لئے ایسا ہی درد ہے۔ اگر کسی بھی شخص میں انسانیت اور ضمیر ہے تو اسے بھی یہ درد ایسے ہی شدت سے محسوس ہوتا ہو گا۔
فلسطین کیلئے یورپی امداد اضافے کے بعد 42 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
”انسانی ہمدردی کے تحت مدد سے سب سے کمزور فلسطینیوں کی حفاظت، زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ بے گناہ متاثرین کی مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر انسانی ہمدردی کا حصول ناگزیر ہے۔ اس حالیہ تنازعے میں ضائع ہونیوالی بہت ساری انسانی زندگیاں واپس نہیں لائی جا سکتیں، ہم غزہ میں 11 بچوں سمیت متعدد بچوں کی ہلاکت سے پریشان ہیں۔“
ہمارے پڑوسی امریکہ کو اڈے نہ دیں: طالبان کی دھمکی
”ہم ہمسایہ ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہ دیں۔ اگر دوبارہ ایسا قدم اٹھایا گیا تو یہ ایک بہت بڑی تاریخی غلطی اور رسوائی ہو گی۔“
اسد علی طور پر حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج: ’نیا پاکستان‘ صحافیوں پر بھاری
معروف صحافی اسد علی طور پر حملے کے خلاف بدھ کے روز صحافیوں نے احتجاج کیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سامنے پی ایف یو جے کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں درجنوں صحافی شریک تھے۔ مظاہرین نے صحافیوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اسد علی طور پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ قرار دیا۔
میکڈونلڈز اور مولانا
مسلم لیگ نواز، پی پی پی اور پی ٹی آئی یاتو فوج اور ملک ریاض کے پیج پر ایک نظر آئیں گے یا تبلیغی جماعت کے پیج پر۔ اتنا بھرپور کنٹرول تو کوئی امریکی ملٹی نیشنل بھی امریکی معاشرے میں حاصل نہیں کر سکی۔ مولانا نے تو میکڈونلڈائزیشن میں میکڈونلڈز کو بھی مات دیدی ہے۔