درخواست میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست پر جمعہ کے روز ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
Month: 2022 اپریل
بھٹو چورن اب عمرانی پنی میں
بینظیر بھٹو اپنے تجزیئے میں بطور نتیجہ لکھتی ہیں کہ 1977ء میں پاکستا ن میں جو حالات خراب ہوئے، (جسکے بعد مارشل لا آیا اور بھٹو کو پھانسی دی گئی) وہ سب اس لئے برپا ہو سکا، کیونکہ چند افراد نے یہ سب کچھ ہونے دیا۔ چند افراد یہ سب کچھ روک سکتے تھے۔ ملک میں ہڑتالوں اور تشدد کے واقعات کو ایم این اے لیڈر شپ روک سکتی تھی اور چیف آف آرمی اسٹاف اپنی ذات کے بارے میں سوچنے کی بجائے ملک کے فائدے کو ترجیح دے سکتے تھے۔
خط کہانی: عمران خان کے دعوؤں کو امریکہ نے مسترد کر دیا
امریکہ کا نام لینے کے بعد انہوں نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ امریکہ کی نہیں کسی اور ملک کی بات کر رہے ہیں۔
بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا
یاد رہے کہ صحافی رعنا ایوب ’گجرات فائلز‘ کی مصنف ہیں۔ انہوں نے 2002ء میں گجرات میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے اس وقت کی بی جے پی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
ساکا ننکانہ کا معاشی اور سماجی پہلو
بھارت میں مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کی طرف سے مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم کے ایک اور اقدام نے عالمی برادری کی توجہ اس وقت مبذول کرائی جب اس نے ساکا ننکانہ (یا ننکانہ قتل عام) کی سوویں سالگرہ (جو کہ 20 فروری 2021ء کو تھی) میں شرکت کے لیے 700 سکھوں کو ننکانہ صاحب (پاکستان) جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
علی وزیر پیرول پر رہا: محسن داوڑ کا ایک بار پھر پارلیمان میں منفرد احتجاج
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے جمعرات کے روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں علی وزیر کی نشست پر ان کی تصویر رکھ کر ان کی گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
حکمرانوں کے نظام پر محنت کش کا عدم اعتماد
حکمران جماعت اور اپوزیشن اتحاد دونوں کے پاس ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ اچھالنے، کردار کشی کرنے اور بہتان تراشی کے سوا محنت کش عوام کو درپیش مہنگائی، بیروزگاری، نجکاری، لا علاجی اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ کسی میں یہ جرات نہیں ہے جو آئی ایم ایف کی پالیسوں پر عمل درآمد کرنے سے انکار کرے اور ان کے قرضے ضبط کرنے کی بات کر سکے۔ اپوزیشن اتحاد یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت قائم رہی تو قیامت آ جائے گی۔ حکمران جماعت قومی سلامتی اور خود مختاری کا پرانا چورن فروخت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے رہی ہے۔
لاہور: علی وزیر کی رہائی اور لاپتہ طالبعلم کی بازیابی کیلئے آج احتجاج ہو گا
طلبہ تنظیم کے ذمہ داران نے طلبہ اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاقانونیت اور آئینی حقوق چھینے جانے کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔