Day: مئی 22، 2022


وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں پارلیمان تحلیل کرنے کی خواہش رد کر دی گئی

یہ انکشاف’ٹی ایف ٹی‘ کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں کیا گیا ہے جہاں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کو ’پنڈی بوائز‘ نے الیکشن کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت آئی ایم ایف سے بات کرے اور عمران خان کی جانب سے پیدا کی گئی خرابیوں کو درست کرے۔

بشری بی بی کے ’جادو ٹونے‘ سے فرح گوگی کی سودے بازیوں تک: ویڈیو پیکیج جلد ریلیز ہو گا

کالم کے مطابق ویڈیوز میں سابق خاتون اؤل کی بنی گالہ میں ’جادو ٹونہ‘ کرنے کے عمل کی ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔ شیخ رشید کی سابق حکومت کی کابینہ میں ’پنڈی بوائز‘ کے ساتھ تصادم کے خلاف انتباہ کی ایک ویڈیواور آڈیو بھی شامل ہے۔
ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کے مضحکہ خیز رویے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن بے بسی اور اختیارات کی کمی کا بھی اظہار کیا۔