دنیا بھر کے میڈیا میں یہ بات رپورٹ کی جا رہی ہے کہ امسال ہندوستان پاکستان نے تاریخ کے گرم ترین مارچ اور اپریل کے مہینے گزارے ہیں۔
Day: مئی 14، 2022
طالبان نے افغانستان کو بربریت کا میوزیم بنا دیا ہے: الباکستانیو وزٹ کرنے کب جاؤ گے؟
افغانستان کو ساری دنیا نے مل کر تباہ کیا ہے لیکن سب سے بڑی ذمہ داری امریکہ، پاکستان اور سعودی عرب پر عائد ہوتی ہے۔
آئین کی جیت
جناب آپ تو جانتے ہوں گے کہ آئین کے دس سے زیادہ آرٹیکل ہیں جن میں عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے۔ تو کیا یہ کروڑوں لوگوں پر حکومت کرنے والے اقتدار میں آنے اور جانے والے آئین سے نابلد ہیں؟ اگر یہ آئین نہیں جانتے۔ آپ نہیں جانتے تو کون جانتا ہے؟ کون جانتا ہے قانون، کون ہے ذمہ دار اس بوڑھی بیوہ کا جو شہر میں پندرہ میڈیکل سٹورز موجود ہونے کہ باوجود رات بھر درد سے بلکتی ہوئی دنیا کو خیر آباد کہہ گئی؟ کیونکہ اس کے پاس گولی کے پیسے نہیں تھے؟ کون ہے ذمہ دار اس کنواری بڑھیا کا جس کی شادی صرف اس وجہ سے نہ ہو سکی کہ اس کے بھیا بھابھی کے پاس جہیز کی رقم نہیں تھی؟ آپ کا وہی مقدس آئین جس کی آج جیت ہوئی جس میں بنیادی حقوق ریاست کی ذمہ داری ہیں؟ یا وہ آئین جو امیروں کی دولت کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ہے؟