افغانستان میں طالبان کے 10 ماہ کے اقتدار کے دوران خواتین کے خلاف تسلسل کے خلاف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تاہم خراب معاشی صورتحال، بیروزگاری، غذائی قلت اور قحط سالی جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ابھی تک کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی نوبت نہیں آئی ہے۔
Day: مئی 21، 2022
صدی کا سب سے بڑا فرائیڈین سلپ
سابق امریکی صدر کی جانب سے غلطی سے اپنے اس جنگی جرم کا اعتراف کرنے کو اس صدر کا سب سے بڑا ’فرائیڈین سلپ‘(ایک ایسی غیر ارادی غلطی جس کے ذریعے سے لاشعور میں موجود احساس ظاہر ہو جائے) قرار دیا جا رہا ہے۔
روس کا توڑ: امریکہ کا بھارت کو 500 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے پر غور
’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ صدر بائیڈن آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے، جہاں یہ پیشکش کئے جانے کا امکان ہے۔
امریکہ: خواتین فٹ بالروں کو بھی مردوں کے برابر تنخواہ ملے گی
امریکی ساکر فیڈریشن نے ایک نئے لیبر معاہدے میں یہ اعلان کیا ہے کہ فیڈریشن اپنی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے ممبران کو یکساں طور پر ادائیگی کرے گی۔
یوکرین جنگ کا نتیجہ: سویڈن، فن لینڈ نے بھی نیٹو رکنیت کیلئے درخواست دیدی
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق دونوں ملکوں نے نئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی مشترکہ خریداری پر اتفاق کیا ہے اور ہتھیاروں کے معاہدے کا اعلان بدھ کو اس وقت کیا گیا جب دونوں ملکوں نے نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔
بلوچستان: شیرانی کا جنگل آگ کی لپیٹ میں، 7 افراد جھلس کر ہلاک
بلوچستان کے ضلع شیرانی کا جنگل آگ کی لپیٹ میں ہے۔ یہ جنگل، جو ایک مشہور پہاڑ ’کوہ سلیمان‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، گزشتہ 10 دنوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے۔ آگ کی وجہ سے حیوانات و نباتات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ مزید بڑے نقصانات کا خدشہ موجود ہے۔ آگ بجھنے یا کم ہونے کی بجائے مسلسل پھیل رہی ہے۔اس پھیلتی ہوئی آگ نے مقامی ذرائع کے مطابق 100 سے زائد گھروں کو گھیر لیا ہے۔ مکینوں کو بچانے کیلئے فوری طور ہنگامی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ اس آگ میں 7 افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔