طویل سیاسی جدوجہدکے بعد ایک ٹانگہ پارٹی بنانے کا سنگ میل طے کیا۔

طویل سیاسی جدوجہدکے بعد ایک ٹانگہ پارٹی بنانے کا سنگ میل طے کیا۔
الخصوص رمضان کے مہینہ میں کالعدم تنظیموں نے شہری اور دیہی علاقوں کی مساجد میں چندہ جمع کرنے کے علاوہ دیہی علاقوں کی مساجد میں افطار پروگرامات کا انعقاد کرتے ہوئے نہ صرف نوجوانوں کو ’جہاد‘ کیلئے بھرتی کرنے پر آمادہ کرنے کی مہم چلائی بلکہ اکثر مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
یہ واقعات جہاں پاکستانی سیاست میں پولرائزیشن اور عدم برداشت کے حد سے زیادہ بڑھ جانے کی غمازی کرتے ہیں، وہیں ریاست کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ اور دھڑے بندی کی گہرائیوں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
اگر سعودی عرب میں کیا جانے والا اقدام عمران خان کی ایما پر کیا گیا ہے (جس کے قوی امکانات موجود ہیں) تو یہ تحریک انصاف کی قیادت کے سیاسی بانجھ پن اور فسطائی رجحان کے دوبارہ طاقت حاصل کرنے کیلئے پاگل پن کی حد تک جانے کے عزائم کو ظاہر کر رہا ہے۔
جب تک ریاست جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک صوبہ بنانے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2020ء میں میجر (ر) عادل راجہ نے ایک ٹویٹ میں رضا رومی پر بھارت سے ’بڑی رقم‘ وصول کرنے کا الزام لگایا تھا اور مزید کہا تھا کہ یہ 100 فیصد مستند معلومات ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اربوں روپے کے اثاثے گزشتہ ساڑھے 3 سال کے دوران جمع کئے۔
بلوچ طلبہ کہنا تھا کہ پہلے یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل سے طالبعلم کو اغوا کئے جانے میں سہولت کاری کی اور اب اس انتہائی سنجیدہ معاملہ پر احتجاج کرنے والے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس طبقے کا مطمع نظر اپنے مستقبل کا تحفظ ہے چنانچہ جب یہ طبقہ دیکھتا ہے کہ اس کامستقبل محفوظ ہے تو یہ سٹیٹس کو کے علاوہ آمریت کی حمایت بھی کرتاہے اور جب خطرہ محسوس کرتا ہے تو پھر معاشرے کے ان طبقات کے ساتھ مل جاتا ہے جو معاشرے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے جد وجہد کر رہے ہوتے ہیں۔
آج مزدوروں کے اوقات کار سرکاری طور پر تو 8 گھنٹے ہیں مگر ایک باعزت زندگی بسر کرنے کے لئے دو دو تین تین کام کرنے پڑتے ہیں یا 12/14 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے تب جا کر گزارا ہوتا ہے۔ پاکستان کے مزدور طبقات تو آج کرونا کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
افغانستان کو جیوپولیٹیکل اہمیت کی وجہ سے مختلف سامراجی قوتوں نے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کی۔