Day: مارچ 23، 2023

[molongui_author_box]

پاکستان کی ڈیجیٹل مردم شماری اور جموں کشمیر کا المیہ

اس متنازعہ خطے کی تمام اکائیوں میں بسنے والی تمام قومیتوں، زبانوں اور ثقافتوں کے حامل محنت کشوں کے مابین اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی بنیادیں رکھنے کیلئے حکمت عملی اپناتے ہوئے قومی، لسانی اور ثقافتی شناخت اور آزادی کو محفوظ رکھتے ہوئے ایک فیڈریشن کے قیام کیلئے جدوجہد کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس جدوجہد کی فتح مندی کیلئے بھارت اور پاکستان کے محنت کشوں اور نوجوانوں کی حمایت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ تاہم عبوری پروگرام کے ذریعے درست سمت میں جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عمل ان نتائج کے حصول کو قریب سے قریب تر کرتا جائے گا۔

جموں کشمیر: نیپ جلسہ پر حملہ کرنے والا ملزم افغانستان کی جیل میں قید تھا

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی اور اسکے طلبہ ونگ کے احتجاجی جلسہ پر حملہ آور ہونے والے مبینہ عسکریت پسند ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ تینوں ملزمان کو ہجیرہ کی مقامی عدالت نے 50 ہزار روپے فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی ہے۔

معاشی بدحالی کے خلاف لبنانی سکیورٹی فورسز کے سابق اہلکار سڑکوں پر

مظاہرین کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا تصادم بھی ہوا،فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق بدھ کے روز ہجوم وسطی بیروت کی گلیوں میں لبنان کی سکیورٹی فورسز کے لوگوں والے جھنڈے اٹھائے جمع ہوئے۔ مظاہرے کی کال ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کھاتہ داروں کی طرف سے دی گئی تھی، جنہیں لبنان کے مالیاتی بحران کے دوران مقامی بینکوں کی جانب سے غیر رسمی سرمائے کے کنٹرول کے نفاذ کے بعداپنی بچتوں تک محدود رسائی ہے۔ لبنان میں اس وقت جدید تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے۔