’خواتین اکثر اپنی پہلے سے کم کمائی کا حصہ بھی کھو دیتی ہیں کیونکہ خواتین کی روزی روٹی قدرتی وسائل سے منسلک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔‘
Day: مارچ 13، 2023
پاکستان: 22 ملین بچے سکولوں سے باہر، نصف آبادی صحت کی سہولتوں سے محروم
پاکستان میں صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے سرمایہ کاری نہ ہونے اور سرمایہ داروں کے مفادات کی ترجمانی کرنے والی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 22 ملین سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، نصف آبادی کی صحت کی سہولیات تک رسائی ہی نہیں ہے، جبکہ بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
غریب ترین 50 فیصد 2 فیصد، امیر ترین 10 فیصد 76 فیصد دولت کے مالک
دنیا کی نصف آبادی تقریباً مکمل طور پر سرمائے سے محروم ہے۔ ترقی کے ثمرات کی منصفانہ تقسیم اس اعلیٰ سطح کی عدم مساوات میں ممکن نہیں ہے۔ اگرچہ ہم حکومتوں کی طرف سے شائع کئے جانے والے ترقی کے اعداد و شمار دیکھتے ہیں، لیکن ترقی کو کس طرح یکساں طور پر تقسیم کیا جاتا ہے، یہ سب سے اہم ہے۔ جی ڈی پی انسانی فلاح و بہبود کے تغیرات کو نہیں پکڑتی اور عدم مساوات کو نظر انداز کرتی ہے۔
جے کے این ایس ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس 15 مارچ کو ہو گا
جنرل کونسل کے اجلاس کی صدارت این ایس ایف کے مرکزی صدر خلیل بابر کریں گے۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنرل کونسل کا اجلاس مجموعی طور پر دو سیشنوں پر مشتمل ہو گا۔ پہلے سیشن میں ”جموں کشمیر کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال“ کو زیر بحث لایا جائے گا، اس سیشن کے شرکا سے ترجمان میگزین ’عزم‘ کے ایڈیٹر بدر رفیق خصوصی خطاب کریں گے۔
لیبیا سے 7 لاکھ تارکین وطن سمندر پار کرینگے: اقوام متحدہ نے اٹلی کا دعویٰ رد کر دیا
’اے پی‘ کے مطابق اٹلی کی حکمران جماعت کے ایوان زیریں کے رکن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اٹلی کے خفیہ اداروں نے اندازہ لگایا ہے کہ لیبیا میں 6 لاکھ 85 ہزار تارکین وطن سمگلروں کی کشتیوں میں وسطی بحیرۂ روم کے پار جانے کے خواہشمند تھے۔ ان میں سے اکثر وہاں حراستی کیمپوں میں ہیں۔
فرانس: ملک گیر ہڑتال میں 35 لاکھ افراد کی شرکت
فرانسیسی وزارت داخلہ کے اندازے کے مطابق 1.28 ملین افراد نے صدر ایمانوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64 سال کرنے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر ہڑتال میں حصہ لیا۔
’بلوچستان میں فوج نہ ہوتی تو بی ایل اے بھی نہ ہوتی‘
اکثر پاکستانیوں کی طرح میرے دوست کی نظر میں بھی بلوچستان محض ایک جنگ زدہ خطہ ہے جہاں مانگ بندوق کی ہے کتاب کی نہیں۔ میری اس دوست سے یہ گفتگو گوادر بک فیسٹیول 2023ء میں شرکت کے بعد اسلام آباد واپسی پر ہوئی۔ میں نے اپنے دوست کو بتایا کہ بلوچستان بارے ان کا تاثر غلط نہیں بلکہ شدید غلط ہے۔ بلوچ نوجوان علم کی پیاس رکھتے ہیں۔ وہ لاہور، کراچی یا اسلام آباد میں ہونے والے ادبی میلوں کے مقابلے پر تین گنا زیادہ کتابیں خریدتے ہیں۔