Day: مارچ 27، 2023


اسلام آباد کا ترقیاتی ادارہ ڈی ایچ اے سے اپنے پلاٹ بھی نہیں لے سکتا

سی ڈی اے نے اپنے استعمال کیلئے 1961ء اور 1964ء میں اعلان کردہ دو ایوارڈز کے تحت زمین حاصل کی تھی۔ تاہم 2007ء میں اچانک اس نے یہ زمین ڈی ایچ اے کے حوالے کر دی تھی۔ اپنے پہلے اعلان کے مطابق سی ڈی اے ترقیاتی کاموں پر استعمال ہونے والے فنڈز پیدا کرنے کیلئے پلاٹوں کی نیلامی کرے گا۔

فرانس: نئے امیگریشن بل کے خلاف احتجاجی مارچ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز فرانسیسی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی سے متعلق بل کو مختلف بلوں میں تقسیم کیا جائے گا اور آنے والے ہفتوں میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔

ایشیا پیسیفک خطہ 2030ء تک پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکے گا

’ڈان‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحر الکاہل کی جانب سے جاری کردہ پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق رپورٹ کے مطابق خطے میں تمام 17 اہداف کو حاصل کرنے کی طرف اوسط مجموعی پیش رفت 2017ء میں 4.4 فیصد سے بڑھ کر 2022ء میں 14.4 فیصد ہو گئی ہے۔ تاہم اہداف ابھی بہت دور ہیں۔ موجودہ رفتار کے مطابق یہ خطہ 2030ء تک 118 اہداف میں سے 90 فیصد سے محروم ہو جائے گا۔

ٹاک شوز پر سیاسی موضوعات بدستور غالب، معیشت اور مہنگائی غائب

پاکستان کے نجی ٹی وی چینلوں کے ٹاک شوز پر ماہ فروری میں بھی سیاسی موضوعات غالب رہے۔ معاشی بدحالی اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باوجود ٹاک شوز 90 فیصد سے زائد پاکستانیوں کے مسائل کو زیر بحث لانے سے اجتناب برتتے رہے ہیں۔