خبریں/تبصرے

بائیڈن زیادہ مقبول مگر ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سی این این کے ایک تبصرے کے مطابق نومبر میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، سابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو قومی سطح پر موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگ بھگ 8 سے 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

انہیں چھ اہم ترین ریاستوں: اریزونا، فلوریڈا، نارتھ کیرولائنا، پین سلوینیا، وسکانسن اور مشی گن میں بھی برتری حاصل ہے۔ ان کی مقبولیت کا گراف ظاہر کرتا ہے کہ وہ 48 تا 52 فیصد رائے دہندگان کی پہلی ترجیح ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوزیشن بھی اب مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ ان کی مقبولیت کا گراف مزید نہیں گر رہا اور آٹھ دس پوائنٹس کا فرق بہت بڑا فرق نہیں مانا جا رہا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts