خبریں/تبصرے

سویڈن میں بائیں بازو کا رہنما سب سے زیادہ مقبول لیڈر

طلعت بٹ

رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے کے مطابق سویڈن کی لیفٹ پارٹی (وینستر) کے رہنما یونس خوستاد اس وقت ملک کے سب سے زیادہ قابل اعتبار رہنما ہیں۔

یہ جائزہ اتوار کے روز پیش کیا گیا جس کے مطابق لیفٹ پارٹی (جو ماضی میں لیفٹ کمیونسٹ پارٹی کہلاتی تھی) کے رہنما یونس خوستاد کی مقبولیت 35 فیصد ہے جو ملک کے وزیر اعظم ستیفن لوین سے بھی دو پوائنٹ زیادہ ہے۔

یونس خوستاد 2012ء میں پارٹی رہنما بنے تھے اور ان کی قیادت میں پارٹی کی رکنیت سازی میں بھی اضافہ ہوا اور وہ خود بھی ایک اہم سیاسی رہنما بن کر ابھرے مگر اب انہوں نے پارٹی قیادت سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پارٹی کی عمومی روایت کے مطابق وہ دو مرتبہ پارٹی کے لیڈر منتخب ہو چکے ہیں۔

ان کی جگہ نوجوان خاتون رہنما نوشی دادگستر لیں گی جو اس وقت پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔ 35 سالہ نوشی کے والدین اسی کی دہائی میں بطور سیاسی پناہ گیر سویڈن آئے تھے۔

Talat Butt
+ posts

طلعت بٹ پروفیشنل فلم میکر ہیں۔ ایک عرصے سے سویڈن میں مقیم ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی تحریکوں سے وابستہ ہیں۔