لاہور (جدوجہد رپورٹ) دنیا میں خوراک کا ایک تہائی حصہ ضائع ہو جاتا ہے حالانکہ دنیا میں کروڑوں افراد بھوک یا کم خوراکی کا شکار ہیں۔
پیر کے روز (29 ستمبر) خوراک کے ضیاع کے خلاف شعور پھیلانے کا عالمی دن تھا۔ اس موقع پر ورلڈ وائڈ فنڈ ایکواڈور کے ڈائریکٹر تارسیسیو گرانیزو نے بتایا کہ ایکواڈور، جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ خوراک ضائع ہوتی ہے، جو کہ939,000 ٹن ہے۔ اس طرح، اس ملک کو 334 ملین ڈالر کا سالانہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
تارسیسیو گرانیزو نے کہا کہ خوراک کا ضیاع ثابت کرتا ہے کہ ہم اپنی ضرورت سے زائد خوراک پیدا کر رہے ہیں جس کا بہت برا اثر جنگلات پر ان کی کٹائی کی صورت میں پڑ رہا ہے۔