خبریں/تبصرے

9 اکتوبر: نوبل امن انعام گریتا کو ملے گا یا جیسنڈا کو؟

سٹاک ہولم (فاروق سلہریا) آئندہ جمعے کے روز امن کے نوبل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ اگر تو سویڈن کی بیٹنگ سائٹس (Betting Sites) کو معیار مانا جائے تو اس وقت سب سے فیورٹ امیدوار ماحولیات کے لئے کام کرنے والے ٹین ایجر سویڈش طالبہ گریتا تھن برگ اور ان کی تنظیم فرائیڈے فار فیوچر سر فہرست ہیں۔ بہت سے لوگوں اور تنظیموں نے گریتا تھن برگ کو نامزد کیا ہے۔

ان کے علاوہ ایک نام جس کا کافی تذکرہ ہے، وہ ہے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا۔ ان دونوں کے علاوہ عالمی ادارہ صحت اور رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا نام بھی سویڈش میڈیا میں لیا جا رہاہے۔

8 اکتوبر کو ادب کے نوبل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ دودن پہلے طب اور گذشتہ روز طبیعات کے شعبے میں ان انعامات کا اعلان کیا گیا۔ دنیا بھر میں لیکن عموماً لوگوں کی نظر امن اور ادب کے نوبل انعام جیتنے والے پر ہوتی ہے۔

پاکستان میں صرف دو شخصیات یہ انعام جیت چکے ہیں۔ ڈاکٹر سلام نے طبیعات اور ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts