تاریخ

7 اکتوبر 1958ء…

اسلم ملک

7 اکتوبر 1958ء: صدر اسکندر مرزا نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو توڑ دیا، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگادی، آئین منسوخ کرکے مارشل لا لگا دیا اور جنرل ایوب خاں کو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا۔

ایوب خاں کی مزید اختیارات کی خواہش پر 24 اکتوبر کو انہیں وزیراعظم بھی بنا دیا گیا۔ تین دن بعد تین جرنیلوں نے پستول تان کر صدر اسکندر مرزا سے استعفے پر دستخط کرا لئے اور تمام اختیارات ایوب خاں کے پاس آ گئے۔

استعفے کے سرکاری اعلان میں کہا گیا: ”اسکندر مرزا نے کہا ہے، لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ میں اور جنرل ایوب مل کر کام نہیں کر سکیں گے۔ یہ صورت حال ہمارے مقاصد کیلئے نقصان دہ تھی، اس لئے میں راستے سے الگ ہو رہا ہوں۔“

اگلے دس سال اسکندر مرزا کو فارغ کرنے کی تاریخ 27 اکتوبر کو ملک میں ”یومِ انقلاب“ منایا جاتا رہا۔

Aslam Malik
+ posts

اسلم ملک روزنامہ جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر ہیں۔ وہ ستر کی دہائی سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔