لاہور (جدوجہد رپورٹ) میکسیکو کے صدر آندریاس اوبرادور نے کہا ہے کہ 2021ء میں میکسیکو پر نو آبادیاتی قبضے کے پانچ سو سال پورے ہو جائیں گے اور اس موقع پر ویٹی کن کو اس قبضے پر کردار ادا کرنے پرمیکسیکو کے مقامی لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ جو جبر روا رکھا گیا اس پر ویٹی کن، ہسپانوی بادشاہت اور میکسیکن ریاست کو معافی مانگنی چاہئے۔
انہوں نے پوپ فرانسس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے پوپ فرانسس ایسا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ویٹی کن سے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے کچھ نوادرات بھی مستعار مانگے ہیں جو ویٹی کن کے پاس ہیں۔
ویٹی کن کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔