لاہور (جدوجہد رپورٹ) صدر ٹرمپ کی صدارتی ریلیوں کے دوران 30000 لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ کم از کم سات سو مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ دعویٰ سٹین فورڈ یونیورسٹی کی ایک تازہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ ریلیاں اس سال 20 جون سے 22 ستمبر کے دوران منعقد ہوئیں۔
تحقیق کے مطابق سب ہلاک ہونے والے ضروری نہیں کہ جلسوں میں شریک تھے لیکن جن شہروں میں ریلیاں ہوئیں وہاں کرونا میں 250 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا اس لئے محقیقین ان اموات کا ذمہ دار ریلیوں کو قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے صدر ٹرمپ ماسک پہننے پر اپنے حریف جو بائیڈن کا مذاق اڑاتے رہے۔ بعد ازاں وہ خود بھی کرونا کا شکار ہوئے۔ اسی طرح ٹرمپ کے بعض حامی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے بھی کرتے رہے۔