خبریں/تبصرے

پراگریسیو انٹرنیشنل نے علی وزیر کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پراگریسیو انٹرنیشنل نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پراگریسیو انٹرنیشنل کے آفیشل ٹویٹرہینڈل سے کہا گیا ہے کہ ”ہم پاکستانی حکام سے علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علی وزیر پاکستان میں ایک ممبر پارلیمنٹ ہیں جنہیں 6 ماہ قبل معاشرے سے عسکریت پسندی کے خاتمے اور ملک میں آئین کی حکمرانی قائم کرنے کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اختلاف رائے رکھنا جرم نہیں ہے۔“

یاد رہے کہ پراگریسیو انٹرنیشنل گزشتہ سال ستمبر میں قائم کی گئی تھی۔ اس تنظیم میں دنیا بھر کے پاپولر بائیں بازو کے قائدین کے علاوہ ٹریڈ یونینز، سماجی تحریکوں کے قائدین، بائیں بازوں کی پارٹیاں شامل ہیں۔ پراگریسو انٹرنیشنل کے اہم رہنماؤں میں نوم چومسکی، سابق امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز، برطانوی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیرمی کوربائن کے علاوہ دیگر اہم قائدین شامل ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts