خبریں/تبصرے

پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے مانگنے کا موقع ہی نہیں دیا: معید یوسف

لاہور (جدوجہد رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی اڈے مانگنے کا موقع ہی فراہم نہیں کیا۔

’دی نیوز‘ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران معید یوسف کا کہنا تھا کہ ”افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد امریکہ کو پاکستان میں فضائی اڈے مانگنے کا موقع ہی نہیں دیا۔“

گزشتہ دنوں قومی میڈیا میں یہ خبریں منظر عام پرآئی تھیں کہ امریکہ نے پاکستان سے فضائی اڈے مانگے ہیں۔ بعد ازاں حکومت نے امریکہ کو فوجی اڈے نہ دیئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے داد بھی وصول کی۔ تاہم امریکی اور مغربی سفارتکاروں نے فضائی اڈے مانگے جانے کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کبھی پاکستان سے فوجی اڈے مانگے ہی نہیں تھے اور پاکستان حکومت کی جانب سے اس طرح کی بیان بازی اوراڈے نہ دینے کے بیانات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا گیا تھا۔

مغربی سفارتکاروں کے بیانات اور مغربی میڈیا میں فوجی اڈے نہ مانگے جانے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو اڈے مانگنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts