خبریں/تبصرے

’نواز حکومت کو پتہ بھی نہیں تھا، پاکستان نے طالبان کو تسلیم کر لیا‘

لاہور (جدوجہد رپورٹ) مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ 1997ء میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت وقت کو پی ٹی وی پر خبر کے ذریعے پتہ چلا کہ پاکستان نے طالبان کی’حکومت‘ کو تسلیم کر لیا ہے۔

یاد رہے طالبان کی گذشتہ آمریت کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے علاوہ صرف پاکستان نے تسلیم کیا تھا۔

مشاہد حسین، جو ان دنوں وزیر اطلاعات تھے، نے ’اب تک‘ نیوز چینل سے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں رات نو بجے کی خبریں سننے کے بعد نواز شریف کا فون آیا کہ یہ خبر آپ نے کس کے کہنے پر چلائی۔ مشاہد حسین کے بقول ان کا جواب تھا کہ وزارت خارجہ کے کہنے پر۔ مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ وزارت خارجہ نے وہ خبر ایک ادارے کے کہنے پر پی ٹی وی کو بھجوائی تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts