خبریں/تبصرے

ایران: کم عمری کی شادیوں میں اضافہ، 31 ہزار کم عمر لڑکیوں کی 1 سال میں شادی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایران میں سال 2019ء کے مقابلے میں 2020ء کے دوران کم عمری کی شادیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

’ریڈیو فری یورپ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شماریاتی مرکز کے مطابق گزشتہ سال 10 سے 14 سال کی لڑکیوں کی شادی کی شرح میں 2019ء کے مقابلے میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2020ء میں 10 سے 14 سال کی 31 ہزار 379 لڑکیوں کی شادی ہوئی جبکہ سال 2019ء میں یہ تعداد 28 ہزار 373 تھی۔

ایران میں شادی کی قانونی عمر لڑکیوں کیلئے 13 سال اور لڑکوں کیلئے 15 سال ہے، جبکہ چھوٹے بچوں کیلئے والد کی اجازت سے کرنا قابل قبول ہے۔

یاد رہے کہ کم عمری کی شادیوں کے اعداد و شمار صرف وہی ہیں جو سرکاری رجسٹری آفس میں سرکاری طور پر رجسٹر ہوئے، اصل تعداد اس سے زیادہ سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس طرح کی بہت سی شادیاں رجسٹر ہی نہیں ہیں۔

ایرانی شماریاتی مرکز نے رپورٹ کیا کہ 2020ء میں ایران میں رجسٹرڈ ہونے والی تمام شادیوں میں تقریباً 5 فیصد 15 سال سے کم عمر بچوں کی شادیاں شامل ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts