سٹاک ہولم (فاروق سلہریا)قلعہ گرشک ہلمند کی ایک تاریخی جگہ ہے۔ کہا جاتا ہے یہ وہی قلعہ ہے جہاں امیر تیمور زخمی ہوا۔اس کی ٹانگ میں آئے اس زخم کی وجہ سے وہ تیمور لنگ مشہور ہوا۔ افغانستان سے آئی ایک اور افسوسناک ویڈیو میں (لنک ذیل میں دیا جا رہا ہے)دیکھا جا سکتا ہے کہ اس قلعے کومسمار کیا جا رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اس کی جگہ طالبان مدرسہ بنانا چاہتے ہیں:
چند روز پہلے سمنگان (صوبہ تخار) سے ایک ویڈیو آئی۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان تخت رستم کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ ایک سرنگ ہے جو رشید دوستم نے بنائی تھی۔ خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ اس ہزاروں سال پرانی نشانی کو طالبان بم سے اڑا دیں گے۔
بامیان بدھا کے بعد ان سے کوئی حرکت بھی بعید نہیں کیونکہ طالبان افغانستان کا مستقبل ہی نہیں ماضی بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔