لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام آج 15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کے دوران امریکہ، ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے فاسل فیول پراجیکٹس کی مسلسل فنڈنگ روکنا کا مطالبہ کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ اگر چین یہ اعلان کر سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں کوئلے سے بجلی بنانے کے کسی بھی پراجیکٹ کی مالی مدد نہیں کرے گا تو امریکہ کو بھی ایسا کرنا چاہیے۔