پاکستان

علی وزیر، منظور پشتین سے مل کر خوشی ہوئی، مکالمہ جاری رہنا چاہیے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر اور پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے مطالبات اور سابق فاٹا کے اضلاع کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے علی وزیر اور منظور پشتین کے ہمراہ ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ ’منظور پشتین اور علی وزیر سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ مذاکرات، جمہوریت اور سب کیلئے ترقی ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts