لاہور (جدوجہد رپورٹ) سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں یوکرین اور ایران کے مظاہرین آمنے سامنے ہوئے تو ایک دوسرے کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یوکرینی اورایرانی مظاہرین نے مل کر ’ہم ہونگے کامیاب‘ کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن کے جزوی طور پر متحرک ہونے کے اعلان کے بعد لندن میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف 22 سالہ مہسا امینی کی زیر حراست ہلاکت کے خلاف بھی لندن میں سینکڑوں ایرانی احتجاج کر رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا، جس کے بعد 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔