لاہور (جدوجہد رپورٹ) عمران خان کی طرح سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بھی ویڈیو اور آڈیو شواہد سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جن سے واضح ہو رہا ہے کہ ٹرمپ کس طرح اقتدار میں رہنے کیلئے ہر طرح کے جھوٹ اور فراڈ کا سہارا لے رہے تھے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ٹرمپ یہ جانتے تھے کہ جو بائیڈن جیت گئے ہیں، لیکن وہ فراڈ الیکشن کے بیانیہ کو آگے بڑھاتے رہے۔ 6 کے ویڈیوشواہد ہاؤس کمیٹی کی جانب سے نشر کئے گئے، جن میں دکھایا گیا کہ مشیروں کی طرف سے ان کے سامنے پیش کئے گئے حقائق سے متصادم جھوٹے دعوے دہراتے رہے۔
امریکی دارالحکومت پر 6 جنوری کے حملے کی تحقیقات کیلئے ہاؤس سلیکٹ کمیٹی نے جمعرات کو آخری عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔ اجلاس کا اختتام کمیٹی کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ کو پیش کرنے کیلئے متفقہ ووٹنگ کے ساتھ ہوا، جس سے ممکنہ طور پر عدالتی جنگ کا مرحلہ طے ہو گا۔
سماعت کے دوران کیلیفورنیا کے رکن کانگریس نے تفصیل سے بتایا کہ ٹرمپ نے حقیقی نتائج سے قطع نظر انتخابات میں فتح کا اعلان کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’نتائج آنے سے پہلے ہی انہوں نے دعوے شروع کر دیئے گئے، جو دراصل ٹرمپ کی امریکیوں کو یہ باور کروانے کی کوشش تھی کہ وہ انتخابات جیت چکے ہیں۔‘
کمیٹی نے ایک نئی ویڈیو بھی نشر کی جس میں ٹرمپ کے اتحاد ی راجراسٹون ٹرمپ کے حامیوں سے کہہ رہے ہیں کہ نتائج سے قطع نظر ٹرمپ کی جیت کا اعلان کریں۔